۲۷ مهر ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 18, 2024
مجلسِ علماءذاکرین

حوزہ/ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا نے کہا کہ ہم مظلوم کی حمایت اور ظالم سے برائٹ اختیار کرتے ہیں اور اس ظلم و بربریت کی پر زور مذمت کرتے ہیں جو فلسطین کے ساتھ ہو رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین کے دفتر شریعت کدہ نور خان بازار میں ۱۲ /اکتوبر شام ۵ بجے علماء و ذاکرین کی ایک نشست منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کے طور پر نجف اشرف سے آیت اللہ العظمی شیخ بشیر نجفی کے دفتر سے حجۃ الاسلام مولانا شیخ باقر محسون، الحاج علی نازح، حجۃ الاسلام مولانا سید ضامن حسین نے شرکت کی اور علماء سے ملاقات کیا ۔

مجلس علماء و ذاکرین کے صدر حجۃ الاسلام مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا اور موجودہ حالات پر روشنی ڈالی، مولانا نے کہا کہ ہم مظلوم کی حمایت اور ظالم سے برائٹ اختیار کرتے ہیں اور اس ظلم و بربریت کی پر زور مذمت کرتے ہیں جو فلسطین کے ساتھ ہو رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .